Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی نوجوان کی مریم نوازاور حنا بٹ سے ’اچھا رشتہ‘ ڈھونڈنے کی فرمائش

حنا پرویزبٹ کے 'حد ہےقسم سے' کہنے پر نوجوان نے وجہ بتادی
شائع 10 فروری 2023 03:55pm

مسلم لیگ ن کی سینیئرنائب صدرمریم نواز شریف اور حنا پرویزبٹ سے پارٹی کارکن نے اپنے لیے اچھا سا رشتہ ڈھونڈنے کی فرمائش کردی۔

اس فرمائشی ٹویٹ کا محرک مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ کی ایک ٹویٹ بنی جوانہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے 24 لاکھ فالوورز پورے ہونے کی خوشی میں کی تھی۔

حنا بٹ نے اپنے ایک ایک فالور کی شکرگزارہوتے ہوئے ہیش ٹیگ ’ٹویٹ ود حنا بٹ ’ کے ساتھ انہیں کوئی مشورہ یا پیغام دینے کا کہا۔

اس پر ’دل پی ایل ایم این‘ کے ہینڈل سے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا، ’میم کوئی میرے لیے اچھا سا رشتہ ہی ڈھونڈ کر دے دو پہلے بھی ایک بار کہہ چکا ہوں‘۔

اس انوکھی فرمائش پرحنا پرویزبٹ کی جانب سے ’حد ہے قسم سے‘ کے ساتھ ری ٹویٹ ملنے پر مذکورہ کارکن نے مزید جوش میں آکرواضح کیا کہ وہ ن لیگ کے لوگوں کو اپنی فیملی کی طرح سمجھتے ہیں اور فیملی ممبرز سے دل کی بات کہنا نہیں چاہتے اس لیے ان سے رشتے کی بات کی ہے۔

رشتے کے لیے ایسا طریقہ اپنانے نے دیگرصارفین کو بھی خوب محظوظ کیا جنہوں نے اس کا اظہاراپنے دلچسپ تبصروں میں کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’دل پی ایم ایل‘ نام اکاؤنٹ رکھنے والے کا تعارف بائیومیں بطور انفارمیشن سیکرٹری ن لیگ لاہور کے کروایا گیا ہے۔

PMLN

Maryam Nawaz

Hina Pervez Butt

#TweetWithHinaButt