Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفے منظوری کیس کا عبوری تحریری فیصلہ جاری

جسٹس شاہد کریم نے 4 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا
شائع 10 فروری 2023 02:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہاٸیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظوری کیس کا عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا فیصلہ معطل اور حلقوں میں انتخابی عمل روک دیا-

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 4 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں عدالت نے 43 سیٹوں پر ضمنی انتخاب کو روکتے ہوٸے قرار دیا کہ ان نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا جاٸے گا۔

عدالت نے 43 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفاٸی کرنے کا الیکشن کمیشن کے جاری کردہ 25 جنوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوٸے تمام فریقین کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی، درخواست پر مزید کارراٸی 7 مارچ ہو گی۔

ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان اور طاہر صادق سمیت پی ٹی آٸی کے 43 ایم این ایز نے استعفے منظوری کو ہاٸی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

Lahore High Court

PTI MNA

PTI Resignations