کراچی: بہو بیٹے کے ہاتھوں ستائی ڈیفنس کی خاتون عدالت پہنچ گئی
سندھ ہائیکورٹ نے 74 سالہ ماں کو گھرسے بے دخل کرنے کی درخواست ترجیجی بنیادوں پرسننے کا حکم جاری کردیا۔
کراچی میں 74 سالہ خاتون گھر سے بے دخل کیے جانے اور گھر پرمبینہ قبضے کے تنازع پر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔
عدالت نے بیٹے اور بہو کے خلاف درخواست ترجیح بنیادوں پر سننے کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی سماعت 2 ہفتے بعد مقرر کردی۔
عدالت نے بزرگ شہری کے باعث کیس کا فائل کور ریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔
بزگ خاتون کے وکیل جی ایم کورائی ایڈووکیٹ نے سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا خاتون کی بہو اور بیٹے میں ماں کو مارنے کے لئے مختلف حربے بھی استعمال کیے ۔
جی ایم کورائی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری مؤکلہ پر بہو نے 2 بار حملہ کیا، بیٹا اور بہو ڈیفنس 5 فائیو میں واقع گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، میری مؤکلہ ڈیفنس 5 کے گھر کی قانونی مالکن ہیں۔
وکیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ماں کو سننے کے بعد بیٹے اور بہو کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا، بیٹے اور بہو نے ڈی سی کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چینلج کیا، سیشن عدالت نے بیٹے اور بہو کے مؤقف کو رد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بیٹے اور بہو نے سیشن عدالت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، بیٹے کامران احمد اور بہو تحمینہ کا کیس مسترد کیا جائے، میری موکلہ بزرگ شہری ہے، ترجیحی بنیادوں پر کیس سنا جائے۔
Comments are closed on this story.