Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نہیں لگتا مریم نواز وزیراعظم بنیں گی، کیپٹن (ر) صفدر

'ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں چلے گا'
شائع 10 فروری 2023 12:13pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سینیئرنائب صدرکے بعد مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرکا عہدہ پانے والی مریم نواز کے نصف بہترکیپٹن (ر) صفدر ان کے سیاسی مستقبل سے کچھ خاص پُرامید نظرنہیں آتے۔

کافی عرصے بعد منظرعام پرآنے والے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہےکہ انہیں نہیں لگتا مریم نواز وزیراعظم بنیں گی۔

کیپٹن (ر) صفدر کا بیان خاصے اچنبھے کا باعث ہے کیونکہ مریم نواز کے سیاسی مستقبل پررائے دینے کے علاوہ انہوں نے ن لیگ کے بیانیے پربھی تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا ہےووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں چلے گا۔

سال 2025 میں انتخابات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر (ر) نے یہ بھی کہا کہ حکومت نہ سنبھالتے تو ملک سری لنکا بن جاتا۔ لایکشن کرائیں گے تو اربوں روپے لگیں گے۔

وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مفتاح میرا بھائی ہے، اس کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو عہدوں کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ہرایک کی زندگی میں کمی بیشی ہوتی ہے،مجھے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

کیپٹں صفدر(ر) کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو تنظیم سازی میں پھنس گئے ہیں۔ گند ہر طرف ہے، سیاست کا مقابلہ سیاست سےکرنا چاہئے۔

PMLN

Captain Safdar