Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلدرزکی کٹ چھاگئی، اسلام آباد یونائیٹڈ بھی نقش قدم پر

سوشل میڈیا پر لاہورقلندرز کی شرٹ سب سے زیادہ پسند کی جا رہی ہے
شائع 10 فروری 2023 11:13am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کیلئے کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے بعد لاہورقلندرنے ابھی اپنی آفیشل کٹ متعارف کروادی ہے۔ کٹ کو کپتان شاہین آفریدی نے ڈیزائن کیا ہے۔

سوشل میڈیا پرلاہورقلندرز کی شرٹ اب تک سامنے آنے والی تینوں کٹس میں سب سے زیادہ پسند کی جا رہی ہے جس کا سہرا یقینناً شاہین آفریدی کے سرہے کیونکہ انہوں نے کچھ ہٹ کرسوچا۔

لاہورقلندرزکے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرایونٹ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی جس کا منفرد پہلو اس پر تاریخی شہرلاہور کا نقشہ بنا ہونا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین شاہین شاہ آفریدی کے اس منفرد ڈیزائن کو سراہتے ہوئے ان کے اس پوشیدہ ٹیلنٹ کیلئے بھی تعریفی کلمات ادا کررہے ہیں۔

اس سے قلندرزکےسی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی جس طرح وکٹیں گراتے ہیں، ایسے ہی ان کا کٹ کا ڈیزائن بھی سبھی کے ہوش اڑا دے گا۔

حسب معمول لاہور قلندرزکیلئے پی ایس ایل 8 میں 2 کٹس تیارکی گئی ہیں جن میں سے ایک سبز اور دوسری سُرخ ہے۔ سبز کٹ لاہورہوم گراؤنڈ پر ہونے والے میچزاور سُرخ دیگر وینیوز پرپہنی جائے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اپنی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔

کچھ کچھ لاہور کی طرزپر ہی بنائی جانے والی اس کٹ میں آپ کو شرٹ پر نقشہ دکھائی دے گا۔

یونائیٹڈ نے ایونٹ کے لیے تیار کی جانے والی 2 کٹس کے رنگ خاصے شوخ رکھے ہیں، شائقین کھلاڑیوں کو نارنجی اور گلابی رنگوں میں ملبوس دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے،افتتاحی میچ ملتان سلطانزاوردفاعی چیمپئن لاہورقلندرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Lahore Qalandars

islamabad united