سندھ کے سرکاری ونجی اسکولوں میں ایک جیسے یونیفارم کیلئے قرارداد پیش
اسکول تبدیل کرنے پر دوسرا یونیفارم خریدنا اخراجات میں اضافے کا باعث ہے، قرارداد
ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے اسمبلی میں منفرد قرارداد جمع کرادی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز میں یونیفارم یکساں کیا جائے کیونکہ اسکولز کے مختلف یونیفارم کے باعث طالب علموں میں سماجی تقسیم بڑھتی ہے۔
متن میں کہا کہ طلبہ کے اسکول تبدیل کرنے پر دوسرا یونیفارم خریدنا اخراجات میں اضافے کا باعث ہے ایوان قرارداد منظور کرکے قانون سازی کرے اور عملدرآمد کروایا جائے۔
رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے قرارداد سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرادی ہے۔
Sindh government
Sindh Assembly
Sindh Education Department
مقبول ترین
Comments are closed on this story.