Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کیس خارج، تمام ملزمان باعزت بری

ملتان مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنماؤں کی رہائی کا حکم دے دیا
شائع 09 فروری 2023 05:38pm
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

ملتان میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر ہنگامہ ارائی سے متعلق کیس میں عدالت نے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن آفس کے باہرہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ملتان مجسٹریٹ نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور دیگر کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے رہنما ن لیگ طارق رشید، ملک انور سمیت دیگر کارکنان کی بھی رہائی کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں جھگڑا ہوا، اس دوران ایک دوسرے پر گملوں سے حملہ کیا گیا۔ جھگڑے میں الیکشن کمیشن آفس کے دروازوں کے شیشے بھی ٹوٹے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر میں جھگڑے کا مقدمہ تھانہ کوتوالی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات سمیت 8 دفعات تھیں، مقدمے میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر، ندیم قریشی، جاوید اختر اور ن لیگ کے شیخ طارق رشید سمیت دیگر ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔

pti

PMLN

election commision

Multan