Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ، شام کے بعد انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ پاپوا کے شمالی ساحل پرمحسوس کیا گیا
شائع 09 فروری 2023 12:57pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یورپی میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق پاپوا کے شمالی ساحل پر زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 15ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

شدید سردی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ 70 ممالک کی امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

earthquake

Indonesia

turkiye