Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

دانیا شاہ کولودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتارکیا،وکیل کا مؤقف
اپ ڈیٹ 09 فروری 2023 11:23am

سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے مداخلت کا کیس نہیں بنتا ہے۔ جس پر عدالت نے گزشتہ روز محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس کا چالان جمع ہوچکا ہے؟ جس کے جواب میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا مگر کوئی کاروائی نہیں کی، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کے ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں ان کو دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

Aamir Liaquat Hussain

Sindh High Court

Dania Shah