Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

ملک کی 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو آج بلالیا
شائع 09 فروری 2023 09:48am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کے مسودے پر رائے طلب کی جائے گی جس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک کی21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو آج بلایا ہے۔

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تجاویزمانگے گا جبکہ الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کوبھجوادیا تھا۔

الیکشن کمیشن نےاجلاس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے، ایم کیوایم پاکستان کے نمائندے مدعو کیا ہے ساتھ ہی ق لیگ، بی اے پی،اےاین پی، پی کےمیپ، جی ڈی اے کو دعوت نامہ بھجوایا ہے۔

ٹی ایل پی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی، بی این پی، جموری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ، بی این پی عوامی، جے یو آئی، راہ حق، پی ایم ایل ف، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ECP

Election commission of Pakistan