Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیلو سارہ : مقامی لہجے اور رقص کی صلاحیت رکھنے والی پہلی سعودی روبوٹ

ریاض میں لیپ2023 کے ڈیجیٹل پویلین میں مہمانوں کا خیر مقدم
شائع 09 فروری 2023 09:13am
تصویر: سعودی پریس ایجنسی
تصویر: سعودی پریس ایجنسی

سعودی عرب میں مقامی لہجے میں بات چیت کے علاوہ روایتی رقص کرنے کی صلاحیت رکھنے والی خاتون روبوٹ ’سارہ‘ کی رونمائی کردی گئی۔ سارہ آپ کے سوالات کے جوابات بھی دے سکتی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ٹیک کانفرنس لیپ 2023 کے ڈیجیٹل پویلین میں مہمانوں کا خیرمقدم کرنے والی سارہ کو سعودی ماہرین نے تیار کیا ہے۔

خاتون روبوٹ میں مموجود کیمرہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سامنے کھڑے لوگوں کو پہچانتا ہے اور اگرآپ اسے ”ہیلو سارہ“ کہیں گے تو یہ آپ سے بات چیت بھی کرے گا۔

سارہ اپنے تعارف میں بتاتی ہے، ”میرا نام سارہ ہے اورمیں پہلی سروبوٹ ہوں جسے سعودی ماہرین نے تیارکیا ہے“۔

اسی مصنوعی ذہانت کی بدولت سارہ سعودی عرب کی مختلف بولیوں کو پہچاننے کے علاوہ جملوں کا تجزیہ کرتے ہوئے مفہوم کوبخوبی سمجھ لیتی ہے اور مناسب جواب دیتی ہے۔

لیپ 2023 ایک بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن ہے جو گذشتہ سال ریاض میں شروع کی گئی۔ کانفرنس میں اسنیپ، آرام کو، اور زوم سمیت متعدد کمپنیوں کے نمائندے ایجادات کی نمائش کرتے ہیں۔ اس کا آغازکلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس اوریکل کی جانب سے سعودی عرب میں 1.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے ساتھ ہواتھا۔

پیر 6 فروری سے 9 فروری تک ریاض فرنٹ ایکسپوسینٹر میں منعقد ہ اس کانفرنس میں 50 ممالک کے 720 سے زیادہ اسپیکر شامل ہوں گے۔ دیگر نمائش کنندگان میں گوگل ، نیوم، ماسٹرکارڈ ، ایرکسن، اور ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی شامل ہیں۔

وزارت اتصالات اورسعودی سائبرسکیورٹی کے تعاون سے منعقدہ اس کانفرنس میں مجموعی طور پرایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Saudia Arabia

Riyadh

Sara

Robot Sara

Performing robot

LEAP2023 Conference