Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی الیکشن میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا

قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی تجویز
شائع 09 فروری 2023 08:38am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے چیف سیکرٹری نے بھی الیکشن میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خطرات اور حملے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں شدید خطرات ہیں، پرامن انتخابات کے لئے پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

چیف سیکرٹری نے تجویز دی کہ ترجیحی بنیادیوں پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں۔

terrorism

KPK

Elections

cheif secratory punjab