Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابینہ نے روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کی عمارت کمرشل استعمال کی منظوری دیدی

ہوٹل ختم کر کے آفس ٹاور، اپارٹمنٹس، رینٹل اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہو گا، ذرائع
شائع 08 فروری 2023 11:24pm
نیو یارک میں قائم روزویلٹ ہوٹل کی عمارت۔ فوٹو — اسکرین گریب
نیو یارک میں قائم روزویلٹ ہوٹل کی عمارت۔ فوٹو — اسکرین گریب

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے روزویلٹ ہوٹل کی عمارت کمرشل استعمال کیلئے ری ڈویلپ کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی عمارت کمرشل استعمال کے لیے تیار کی جائے گی، روزویلٹ ہوٹل ختم کر کے آفس ٹاور، اپارٹمنٹس، رینٹل اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے دو سال سے زیر التوا فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس کے باعث روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل 2021 میں روک دیا گیا تھا، لیز کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچر پارٹنز کے ذریعے عمارت تیار ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے نجکاری کمیشن سے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق جلد فیصلے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ نیب نے 2020 میں روزویلٹ ہوٹل کی اونے پونے داموں نجکاری کی انکوائری بھی شروع کی تھی۔

پاکستان

PIA

New York

Roosevelt Hotel