ترکیہ زلزلہ: پاک فوج کے ریسکیو عملے نے 48 گھنٹوں بعد دو لوگوں کو زندہ نکال لیا
ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے امداد اور ریسکیو کا کام جاری ہے، جس میں پاکستانی عملہ بھی دن رات سرگرم ہے۔
پاکستان سے امدادی سامان سے لدے ہوائی جہاز، فوجی دستے اور رضاکار ترکیہ پہنچ چکے ہیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
پاکستان کے ریسکیو عملے ”پاکستان اربن سرچ اینڈ ریسکیو“ نے ترکیہ کے علاقے ادیامن میں 48 گھنٹوں بعد ایک شخص کو منہدم عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا۔
ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف میں مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی رہیں گی۔
علاوہ ازیں، الزلے میں پھنسنے والے 19 پاکستانی طلباء کو غازیانتپ سے اڈانا منتقل کیا گیا اور رہائش فراہم کی گئی۔
سفارتخانہ انہیں جلد پاکستان واپس لانے کے انتظامات کر رہا ہے۔
ترکی میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے ترکیہ زلزلے سے متعلق معلومات کیلئے فون نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔
Comments are closed on this story.