Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ بروز اتوار کو کرائے، اسد عمر
شائع 08 فروری 2023 06:50pm
عمران خان نومبر 2022 کو گوجرانوالہ میں کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو — اے ایف پی
عمران خان نومبر 2022 کو گوجرانوالہ میں کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو — اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کے لئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خرط ارسال کردیا۔

اپنے خط میں اسد عمر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے، ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے، ورکنگ ڈے پر عوام ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے خط میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ بروز اتوار کو کرائے جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے بعد الیکشن کمیشن نے خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا۔

ECP

National Assembly

by election

Asad Umer