Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمنی انتخابات: کس رہنما نے کونسے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

ملک بھر میں قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم
شائع 08 فروری 2023 05:57pm
این اے 60 کیلئے شیخ راشد شفیق کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں، (تصویر: ٹوئٹر/شیخ رشید احمد)
این اے 60 کیلئے شیخ راشد شفیق کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں، (تصویر: ٹوئٹر/شیخ رشید احمد)

کراچی میں قومی اسمبلی کی نو نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے، مختلف جماعتوں کے امیدوار اپنے کاغذات جمع کرا چکے ہیں، جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، محفوظ یار خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے خواجہ سہیل منصور اور شہلا رضا، جبکہ پی ٹی آئی سے نجیب ہارون اور علی زیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

جہلم کے حلقہ این اے 67 میں ضمنی الیکشن سولہ مارچ کو ہوں گے، جس کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے مطلوب مہدی، پیپلز پارٹی کے پیر حمزہ کرمانی سمیت آٹھ دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

جہلم کے این اے 67 ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے راجہ مطلوب مہدی نے فواد چوہدری کے مقابلے میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئے۔

خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح کوہاٹ کے حلقہ این اے 32 کے امیدواروں نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری این اے 265 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حماد اظہر اور شفقت محمود نے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

حماد اظہر نے لاہور کے حلقہ این اے 126 اور شفقت محمود نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ن لیگ کی جانب سے این اے 130 کیلئے ابھی تک کاغذات نامزدگی نہیں لئے گئے جبکہ این اے 126 سے ن لیگ کی جانب سے مہر اشتیاق نے کاغذات دئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے جاوہد ہاشمی نے بھی ملتان کے این اے سے155 کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

انہی حلقوں پر ٹی ایل پی اور آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے ضمنی انتخابات کیلئے چوہدری نثاراور حنیف عباسی نے اپنے بیٹوں کو میدان میں اتار دیا ہے۔

راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدواران نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

امیر شمالی پنجاب عنایت الحق شاہ نے این اے 60 کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ امیدوار چوہدری رضوان یونس گجر کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائے۔

این اے 62 سے شیخ رشید، این اے 60 کیلئے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علی نواز اعوان نے این اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے۔

اسد عمر این اے 54 اسلام آباد اور صداقت علی عباسی این اے 57 مری سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 57 سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار قومی اسمبلی جاوید اختر عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے لاہور کے حلقہ این اے 130 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغزات نامزدگی این اے 126 لاہور سے جمع ہوگئے ہیں۔

ضلع خیبر کے حلقہ این اے 43 پر کسی امیدوار نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے۔ پی ٹی آئی کے نورالحق قادری سمیت اب تک 15 امیدوار کاغذات وصول کرچکے ہیں۔

ECP

by election

nomination papers