Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کی پی ایم ریلیف فنڈ میں ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے امداد دینے کی اپیل

سیلاب میں ترکیہ نے پاکستان کی دل کھول کر مدد کی تھی، وزیر خزانہ
شائع 08 فروری 2023 05:46pm
وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

اسحاق ڈار نے عوام اور سرمایہ داروں سے ترکیہ زلزلہ متاثرین کے لئے اماداد کی اپیل کردی۔

اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب آیا جس کے بعد ہم نے عالمی کانفرنس میں 10 ارب کی امداد کے وعدے حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا، ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچا جب کہ سیلاب میں ترکیہ نے پاکستان کی دل کھول کر مدد کی۔

ترکیہ میں خوفناک زلزلے پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترکیہ میں 7.8شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث ملک کے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، لہٰذا ترکیہ کی امداد کے لئے خصوصی فنڈ تشکیل دیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امدادی فنڈ کے لئے نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے، کابینہ ارکان فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کریں گے، بزنس کمیونٹی سے گزارش ہے کہ وہ بھی پرائم منسٹر ریلیف فنڈ ترکیہ کے اکاؤنٹ نمبر جی 12166 میں عطیات دیں اور اپنے چیمبرز میں جندہ اکھٹا کریں، عطیات پر ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

Ishaq Dar

Federal govt

earthquake

turkiye

pm relief fund