Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائیکروسافٹ نے چیٹ جی پی ٹی کے اپ گریڈ شدہ ورژن سے لیس نئے براؤزرز کا اعلان کردیا

گزشتہ روز چیٹ جی پی ٹی کے جواب میں گوگل نے اپنے اے آئی ”بارڈ“ کا اعلان کیا تھا۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 08:58pm
تصویر بزریعہ مائیکروسافٹ
تصویر بزریعہ مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ نے اپنے سرچ انجن ”بنگ“ کے ایک نئے ورژن کا اعلان کیا ہے، جو اسی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا اپ گریڈ شدہ ورژن استعمال کرتا ہے جو چیٹ جی پی ٹی میں استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی اپنے ”ایج“ براؤزر کے لیے نئی اور بہتر اے آئی خصوصیات کے ساتھ اس پروڈکٹ کو لانچ کر رہی ہے، اور دعویٰ ہے کہ دونوں پروڈکٹس ویب براؤز کرنے اور آن لائن معلومات تلاش کرنے کے لیے ایک نیا تجربہ فراہم کریں گے۔

مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے پروڈکٹس کا اعلان کرتے ہوئے ایک تقریب میں کہا ”یہ سرچز کیلئے ایک نیا دن ہے۔“

نڈیلا کا کہنا تھا کہ اے آئی روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ روانی اور تیزی سے معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ دوڑ آج شروع ہو رہی ہے، اور ہم تیزی سے آگے بڑھیں گے۔“

دکھائے گئے ڈیمو میں مائیکروسافٹ نے بنگ سے کئے گئے متعدد سرچز دکھائے جن میں ترکیبیں، سفری تجاویز، اور آئیکیا سے فرنیچر کی خریداری کے لیے سوال شامل تھے۔

ایک ڈیمو میں بنگ سے کہا گیا کہ ”میکسیکو سٹی کے 5 دن کے سفر کے ہر دن کے لیے ایک سفر نامہ بنائیں۔“

 نیا ”Bing“ تبصرے، بصیرت اور صارفین کیلئے ویب سرچز پیش کرے گا (تصویر: مائیکروسافٹ)
نیا ”Bing“ تبصرے، بصیرت اور صارفین کیلئے ویب سرچز پیش کرے گا (تصویر: مائیکروسافٹ)

سوال کا جواب مکمل طور پر چیٹ بوٹ نے دیا تھا، جس میں مزید معلومات کے لیے ذرائع کے لنکس کے ساتھ ساتھ ایک موٹے سفر نامے کی وضاحت کی گئی تھی۔

 بنگ کی سفری پروگرام کی منصوبہ بندی  کا ایک نمونہ (تصویر: مائیکروسافٹ)
بنگ کی سفری پروگرام کی منصوبہ بندی کا ایک نمونہ (تصویر: مائیکروسافٹ)

چیٹ جی پی ٹی کے برعکس، نیا بنگ حالیہ واقعات کے بارے میں خبریں بھی حاصل کر سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ تمام خصوصیات جی پی ٹی 3.5 کے اپ گریڈ شدہ ورژن سے تقویت یافتہ ہیں، جو اوپن اے آئی کی لینگویج کا ایک ماڈل ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو طاقت دیتا ہے۔

مائیکروسافٹ اسے ”پرومیتھیس ماڈل“ کہتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ یہ جی پی ٹی 3.5 سے زیادہ طاقتور ہے اور تازہ ترین معلومات اور تشریح شدہ جوابات کے ساتھ سرچز کے سوالات کے جواب دینے کے قابل ہے۔

نئے بنگ کے علاوہ، مائیکروسافٹ اپنے ایج براؤزر کے لیے دو نئی اے آئی سے بہتر خصوصیات متعارف کر رہا ہے، جو ہیں ”چیٹ“ اور ”کمپوز۔“

یہ ایج کی سائڈبار میں نظر آئیں گی۔

”چیٹ“ صارفین کو اس ویب پیج یا دستاویز کا خلاصہ کرنے کی اجازت دیتا ہے جسے وہ دیکھ رہے ہیں اور اس کے مواد کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں۔

جبکہ ”کمپوز“ ایک تحریری معاون کے طور پر کام کرتا ہے جیسے کہ ای میلز سے سوشل میڈیا پوسٹس تک کا مواد بنانے میں مدد کرنا۔

گزشتہ نومبر میں ویب پر چیٹ جی پی ٹی شروع ہونے کے بعد سے اے آئی ٹیکسٹ جنریشن میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

مائیکروسافٹ کے آج کے اعلان کو روکنے کی کوشش میں، گوگل نے کل ”بارڈ“ کے نام سے اپنی چیٹ جی پی ٹی کی نقاب کشائی کی۔

سی ای او سندر پچائی نے سافٹ ویئر کو ایک ”تجرباتی بات چیت کی اے آئی سروس“ کے طور پر بیان کیا، لیکن واضح کیا کہ اسے ابھی بھی صارفین کے ایک چھوٹے گروپ کے ذریعہ آزمایا جا رہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے ایک وسیع تر لانچ ملے گا۔

سرچز کا مصنوعی ذہانت پر مبنی مستقبل

اگرچہ مائیکروسافٹ اور گوگل دونوں کے لیے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا اے آئی چیٹ بوٹس سرچز کے لیے ایک اچھا متبادل ہیں؟

یہ ٹیکنالوجی آن لائن معلومات تلاش کرنے کے موجودہ طریقوں کے ساتھ کیسے تال میل بٹھائے گی اور جب یہ غلطیاں کرتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟

مؤخر الذکر نکتہ سب سے اہم ہے، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی لینگویج سسٹم میں غلط معلومات کو حقیقت کے طور پر پیش کرنے کا رجحان رہا ہے۔

اگرچہ محققین برسوں سے اس مسئلے کے بارے میں متنبہ کرتے رہے ہیں، اور ویب پر چیٹ جی پی ٹی کے شروع ہونے کے بعد سے بھی اے آئی سے پیدا ہونے والی غلطیوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔

اس طرح کی اے آئی حماقت پہلے سے ہی ایک مسئلہ ہے۔ اب چیٹ بوٹس کے عروج نے اس مسئلے پر نئی توجہ دی ہے۔

مائیکروسافٹ نے اپنی پریزنٹیشن میں ان اور دیگر مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعصب اور ”جیل بریکنگ“ جیسے خطرات سے بچانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے (اے آئی چیٹ بوٹس کو فلٹرز کو نظر انداز کرنے کے لیے دھوکہ دینا جس کا مقصد انہیں خطرناک یا نفرت انگیز مواد پیدا کرنے سے روکنا ہے)۔

Microsoft

ChatGPT

Open AI

Bing

Edge