پی ایس ایل 8: افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد بنانے کا فیصلہ
افتتاحی تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد اور یادگار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی۔
PCB
Opening ceremony
PSL 8
Latest Technology
مقبول ترین
Comments are closed on this story.