Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پبلک نوٹس جاری

ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کیے
شائع 08 فروری 2023 02:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے 3 فروری کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15نشستوں پر ضمنی انتخاب 19مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

ریٹرننگ افسران 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18فروری تک مکمل کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 22 فروری تک دائر کی جاسکیں گی، امیدواران کی حتمی فہرست 2مارچ کو جاری کی جائے گی۔

ECP

اسلام آباد

punjab

National Assembly

by election