Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا پاکستانی نژاد افسر فائرنگ سے جاں بحق

نیویارک پولیس کا وجوان افسر کی موت پر دلی اظہار افسوس
شائع 08 فروری 2023 02:10pm
تصویربشکریہ: اے پی پی
تصویربشکریہ: اے پی پی

نیو یارک پولیس کے ایک پاکستانی نژاد امریکی افسر کو سرمیں گولی مار کرقتل کردیا گیا۔

نیو یارک پولیس ڈ یپارٹمنٹ میں 5 سال سے ملازمت کرنے والے 26 سالہ عدید فیاض ہفتے کی رات فائرنگ کے واقعے کے بعد سے بروکلین کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، عدید فیاض شادی شدہ اور دو چھوٹے بچوں کے باپ تھے۔

کمشنر نیو یارک پولیس کیچنٹ سیول کا کہنا ہے کہ پولیس افسرعدید فیاض ایک باپ، شوہر، بیٹا اورہمارے عظیم شہر کے محافظ تھے، انہیں ہفتہ کی رات گولی ماری گئی تھی اور وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ محکمہ ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتا ہے۔

نیو یارک پولیس کے چیف آف ڈیٹیکٹوجیمزایسگ نے بتایا کہ فیاض فیس بک مارکیٹ پلیس پرہونڈا پائلٹ کار کو 24 ہزار ڈالرمیں فروخت کرنے والے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔ افسر اوراس کے بہنوئی نے ہفتے کے روز اس شخص سے ملاقات کی، جس نے مذاق میں پوچھا کہ کیا ان کے پاس گن ہے، جس پر دونوں افراد نے انکارکردیا۔

اس پر مذکورہ شخص نے عدید فیاض کے اوپر پستول تانتے ہوئے رقم کا مطالبہ کیا اور اسی نے فائرنگ کی۔

پولیس افسرکے مطابق عدید فیاض کے بہنوئی نے اس کی پستول سے کم از کم 6 گولیاں چلائیں، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ بہنوئی کی گاڑی سے ڈیش بورڈ کیمرے کی ویڈیو نے جاسوسوں کو اس کار کی شناخت کرنے میں مدد کی جس میں حملہ آور فرار ہوا تھا۔

حکام نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نیویارک شہر کے ایک 38 سالہ شخص رینڈی جونز کو پیر کے روز فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مبینہ طور پر جہاں عدید فیاض اور ان کے بہنوئی کو ملاقات کیلئیے بلایا گیا تھ، اس گلی میں کیمرے نہیں تھے۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تقریباً 500 پاکستانی نژاد تقریبا پولیس افسران خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

New York Police

Pakistani American police officer

Adeed Fayyaz