Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الزام ثابت نہ ہونے پر حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج

اپوزیشن لیڈر پر ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہیں ہوسکا
شائع 08 فروری 2023 12:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف مل گیا۔

ایم ڈی اے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہیں ہوسکا، جس کے بعد پولیس نے حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا۔

پولیس نے مقدمے کو داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان عدالت میں جمع کروادیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں تھے۔

Opposition leader

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh

ATC Karachi