Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر کا راجہ ریاض کو ”لیڈر آف اپوزیشن“ کا کمرہ خالی کرنے کا مشورہ

ہر بات کے لئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں، فواد چوہدری
شائع 08 فروری 2023 11:43am

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہونے پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے راجہ ریاض کو “لیڈر آف اپوزیشن “کا کمرہ خالی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدالت نے اسپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا، 43 تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔

ہر بات کے لئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں، فواد چوہدری

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور لیڈر آف اپوزیشن کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہر بات کے لئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا ہے ۔

عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

pti

Lahore High Court

Asad Umer

Raja Riaz

leader of opposition