Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پی سی بی نے رمیز راجہ کو پینل میں شامل نہیں کیا
شائع 08 فروری 2023 09:00am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لئے 17 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی نے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیزراجہ کو پینل میں شامل نہیں کیا۔

پینل 15 کمنٹیٹرز اور 2 پرزینٹرز پر مشتمل ہے، جن میں 8 غیرملکی اور 7 پاکستانی کمنٹیٹرز پینل کا حصہ ہیں۔

کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، ایلن ولکنز، وقار یونس اور ڈینی موریسن شامل ہیں، اس کے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، نک نائٹ، ثنا میر اور ڈیرن گنگا بھی پینل کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے لئے پریزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کا نام شامل ہے۔

PCB

Waqar Younis

PSL 8

presenters

commentary panel

erin holland

zainab abbas

bazid khan

danny morrison