Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے کسی بھی ملک سےبہتر پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

"امریکا دنیا میں نیچے نہیں جارہا"
شائع 08 فروری 2023 08:37am
تصویر/ اے یف پی
تصویر/ اے یف پی

امریکی صدر جوبائیڈن امریکا کو نمبرون بنانے کیلئےانفراسٹرکچرکو مضبوط کرنا ہوگا، دنیا کے کسی بھی ملک سےبہتر پوزیشن میں ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا ہے،امریکا میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی کا سامنا تھا ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز مل کر بحرانوں سے نکالیں گے جبکہ سب سے زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کیے ایک کروڑ 20 لاکھ نئی ملازمتیں لیکر آئےہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ بیروزگاری کی سطح 3.4 ہوگئی جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے 2 سال میں ایک کروڑ امریکیوں نے کاروبارشروع کیے امریکا انفراسٹر کچرمیں پہلے نمبر پرتھا پھر13 ویں پر آگیا۔

مزید کہا کہ امریکا کو نمبرون بنانے کیلئے انفراسٹرکچرکومضبوط کرناہوگا جبکہ دنیا کے کسی بھی ملک سےبہتر پوزیشن میں ہیں امریکا دنیا میں نیچے نہیں جارہا۔

امریکی صد نے امریکا میں لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور 20 ہزار منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے۔

Joe Biden

USA