Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے باعث وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا، ذرائع
شائع 07 فروری 2023 11:57pm
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ ملتوی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہونا تھا جسے ملتوی کردیا ہے، شہباز شریف کے دورےکا شیڈول دوبارہ مرتب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے باعث وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا۔

وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ سے اظہار ہمدردی کرنا تھا، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب ارگان سے بھی ملاقات متوقع تھی۔

اس سے قبل شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے 9 فروری کو کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مؤخر کردی گئی ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

earthquake

turkiye