Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپنر آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد

آصف آفریدی نے کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کی دو خلاف ورزیاں کیں، پی سی بی
شائع 07 فروری 2023 06:34pm
دو سال کیلئے نا اہل ہونے والے کرکٹر آصف آفریدی۔ فوٹو — فائل
دو سال کیلئے نا اہل ہونے والے کرکٹر آصف آفریدی۔ فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیند باز آصف آفریدی پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔

آصف آفریدی پر پی سی بی کے انسداد بدعنوانی کوڈ برائے شرکا کے تحت دو خلاف ورزیوں کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی۔

پی سی بی کے مطابق آصف آفریدی نے کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کی دو خلاف ورزیاں کیں جس کے سبب وہ کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آصف آفریدی نے تحقیقات کے دوران اپنا جرم قبول کیا، آرٹیکل 2.4.10 کی خلاف ورزی پر آفریدی کو دو سال کی نااہلی کی سزا دی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ستمبر میں سی بی نے خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کرکے انہیں نوٹس آف چارج جاری کیا تھا۔

cricket

PCB

Ban

asif afridi