Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا
شائع 07 فروری 2023 03:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

عمران خان پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، جس میں شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر لارجر شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی، بینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

disqualify case