Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ترکیہ زلزلہ: سفارتخانہ وہاں موجود پاکستانیوں سے رابطے میں ہے، گورنر سندھ

پاکستان سے امدادی سامان کل ترکیہ پہنچے گا، کامران ٹیسوری
اپ ڈیٹ 06 فروری 2023 08:25pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ترکیہ میں موجود پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔

کامران ٹیسوری اس وقت ترک دارالحکومت استنبول میں موجود ہیں، اس موقع پر آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا تھا، ترکیہ میں ایک ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، اموات کی تعداد مزید زیادہ ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں شدید زلزلے کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں جس کے نیتجے میں 1498 افراد جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے تاہم کسی متاثرہ فیملی نے سفارت خانے سے رابطہ نہیں کیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے امدادی سامان کل ترکیہ پہنچے گا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی جلد ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردگان، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترک وزیراعظم سے رابطہ کرکے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

earthquake

Governor Sindh

turkiye

kamran tessori