Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف نے پاکستان کے پاور پلانٹس اور اسٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا

پاکستان کی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ مزید سخت مذاکرات ہوں گے، ذرائع
شائع 06 فروری 2023 04:02pm

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے دو پاور پلانٹس اور اسٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوران پاکستان سے نجکاری کا پلان مانگ لیا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے، اسٹیل ملز کی نجکاری فوری نجکاری کی جائے۔

مذکورہ دونوں پاور پلانٹس پنجاب میں واقع ہیں۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کمیشن پاورپلانٹس کی فوری نجکاری کاپلان دے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نجکاری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کے ساتھ فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ مزید سخت مذاکرات ہوں گے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی کل تک ہو جائے گا۔

پاکستان

IMF

power plants

privatization

Steel Mills