Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھے جاسکتے، درخواست
شائع 06 فروری 2023 03:36pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر تحریک انصاف کی درخواست واپس کردی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی کہ اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ رجسٹرار آفس کا 31 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھے جاسکتے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اعتراضات عائد کرتے وقت قانون کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔

pti

Supreme Court

mohsin naqvi