Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ گن پوائنٹ پر مبینہ اجتماعی زیادتی

تھانہ مارگلہ میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج، واقعے کی تحقیقات کا آغاز
شائع 04 فروری 2023 11:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں خاتون کو گن پوائنٹ پر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے تھانہ مارگلہ میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرا کر سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کردیا گیا ہے۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی لڑکی پراپرٹی کا کام کرتی ہے جو آفس اپنے کولیگ کے ساتھ ایف نائن پارک میں موجود تھی جہاں دو نامعلوم مسلح ملزمان نے آکر تلاشی لینا شروع کر دی۔

ایف آئی آر کے مطابق تلاشی کے بعد دونوں ملزمان مدعیہ اور اس کے ساتھی کو جنگل کی طرف لے گئے، جنگل پہنچتے ہی ملزمان نے ساتھی کو الگ کر دیا اور مدعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اسلام آباد

Gang Rape

Rape Case