Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ

5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی، ڈپٹی کمشنر پشاور
شائع 04 فروری 2023 02:35pm
تصویر/ ایشیا سوسائٹی
تصویر/ ایشیا سوسائٹی

ضلع پشاورمیں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کہتے ہیں سیکیورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر10 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

چند روز قبل ہی تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید افراد کی تعداد 100 تجاوز کرگئی ہے۔

peshawar

Peshawar Attack