Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میرے سوالات کے بعد بغاوت کے مقدمے ہوجاتے ہیں، مراد سعید

"جو غلامی تسلیم نہیں کرے گا اسے غدار کہا جائے گا"
شائع 04 فروری 2023 10:02am
تصویر/ اسکرین گریب
تصویر/ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ جوغلامی تسلیم نہیں کرے گا اسے غدار کہا جائے گا لیکن میرے سوالات کے بعد بغاوت کے مقدمے ہوجاتے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ مراد سعید نے کہا کہ خدارا پاکستان میں لگی آگ کو بجھائیں لیکن میرے سوالات کے بعد بغاوت کے مقدمے ہوجاتے ہیں، جوغلامی تسلیم نہیں کرے گا اسے غدار کہا جائے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ کیا پاکستان میں آئین و قانون معطل ہوچکا ہے امپورٹڈ وزیراعظم کہتا ہے کہ 417 ارب کا حساب دو ہمارے 100 بندے شہید ہوگئے، یہ بے شرمی کی بات نہ کرو، عمران خان کی حکومت میں امن تھا، اب یہ کیا ہوا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ہم سے بات چیت کرے سیاسی اتفاق رائے ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن ایک جانب ہم پرمقدمات قائم کئے جارہے ہیں دوسری طرف آپ مذاکرات کا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سے کیا مذاکرات کریں، آپ کا تو طورطریقہ ٹھیک نہیں ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ہم بیٹھنے کیلئے تیار ہیں اور دیکھیں اسٹاک مارکیٹ کیسے اوپر جاتی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکتے کیونکہ مخلوط حکومت تھی، لوگ بلیک میل کرتے تھے۔

Murad Saeed