Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالرتک محدود کردی

یورپی ممالک کا معاہدے پراتفاق
شائع 04 فروری 2023 08:45am
جی7ممالک روسی تیل کی قیمت 60 ڈالرفی بیرل پرمحدود کرچکے ہیں- تصویر/ روئٹرز
جی7ممالک روسی تیل کی قیمت 60 ڈالرفی بیرل پرمحدود کرچکے ہیں- تصویر/ روئٹرز

یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالر تک محدود کردی جس کے بعد اتوار سے نئی قیمتوں پر عملدرآمد شروع ہوگا۔

بحری جہازوں پر پہنچنے والی روسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کو نشانہ بنایا جائے گا، جبکہ سویڈن کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی ممالک نے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔

اس سے قبل جی سیون ممالک روسی تیل کی قیمت کو 60 ڈالر فی بیرل پر محدود کرچکے ہیں اور دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں ہیں۔

برطانوی برینٹ 2 اعشاریہ 23 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 80 ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی ڈھائی ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 40 ڈالرہوگئی۔

European Union

crude oil

Russian Petrol