Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی مفاد میں جو فیصلہ ہوگا حکومت کا ساتھ دیں گے، علی محمد خان

کابل بھی پاکستان سے مذاکرات چاہتا ہے، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 11:51pm
Kiya All Parties Conference main sari jamatain shirkat karaingi?| Rubaroo with Shaukat Piracha

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں جو فیصلہ ہوگا وفاقی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی، پی ٹی آئی نے امن ریلیوں کا اہتمام کیا جس میں دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا فیصلہ تحریک انصاف کے دور میں نہیں ہوا، ہم آپریشنز کے خلاف رہے ہیں لیکن ملکی مفاد میں جو فیصلہ ہوگا ہم ساتھ دیں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس پر علی محمد خان نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ سب پارٹیوں کی سپورٹ حاصل کریں لیکن اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقمدمات درج کر کے حکومت سپورٹ کیسے لے گی؟ البتہ کابل بھی چاہتا ہے پاکستان مذاکرات کرے لیکن ہمارے وزیر خارجہ نے ایک بار بھی افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔

پروگرام میں دہشت گردی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہراتے ہوئے رہنما ن لیگ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں اگر اقدامات لیے جاتے تو آج یہ صورتحال نہیں ہوتی، اتنا پیسا صوبے کو دیا اگر تھوڑا پیسا بھی لگا دیتے تو ملکی حالات یہ نہ ہوتے، پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو آنے دیا، خیبر پختونخوا میں حالات تحریک انصاف خراب کرکے گئی ہے۔

رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ ہم نے کوئی فیصلہ صوبائی یا قومی اسمبلی کے بغیر نہیں کیا، ہم ڈائلاگ میں قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد گئے تھے، ہم نے سیاسی عزم کے ذریعے انہیں شکست دی، 2018 میں ہمارے لئے مشکلات تھیں اسی لئے ہم انتخابی مہم نہیں چلا سکے۔

اے پی سی سے متعلق زاہد خان نے کہا کہ 2012 میں بشیر بلور کی شہادت کے بعد ہم نے اسلام آباد میں اے پی سی بلائی جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہم امریکا کی جنگ لڑ رہے ہیں، البتہ مل کر کام نہیں کریں گے تو امن نہیں آئے گا، نہیں معلوم تحریک انصاف کیا چاہتی ہے۔

pti

kabul

Federal govt

rubaroo

Ali Muhammad Khan

Terrorism in Pakistan