Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

اس بار چاروں شہروں میں میچز کیلئے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 11:55pm
پی ایس ایل ٹکٹس۔ فوٹو — فائلٍ
پی ایس ایل ٹکٹس۔ فوٹو — فائلٍ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل کا میلہ 13 فروری سے سجے گا جس کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہوگی، ہر میچ کے لئے ٹکٹوں کی قیمت مختلف ہوگی۔

ابتدائی طور پر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہوگی جب کہ میچز کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کے لئے اسٹیڈیمز کے قریب بوتھس بھی قائم کئے جائیں گے۔

لاہور میں جنرل اسٹینڈ ٹکٹس کی قیمت 650 سے 1200 روپے تک ہوگی جب کہ کراچی اور ملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 روپے تک میں فروخت ہوگا۔

لاہور کے ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت 10 سے 18 ہزار روپے، کراچی کے 10 سے 15 ہزار روپے جب کہ ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں پریمیئم ٹکٹس 1000 سے 2500 روپے جب کہ پلاٹینم باکس کی قیمت 12 ہزار سے 18 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس بار چاروں شہروں میں میچز کے لیے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مختلف قمیتیں مقرر کی گئی ہیں۔

PCB

PSL8

psl tickets