Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر نے گورنر پنجاب سے ایک بار پھر الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ کردیا

آپ اب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے آئین سے انحراف کر رہے ہیں، سبطین خان
شائع 03 فروری 2023 06:36pm
صوبائی اسمبلی کے انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازم ہے۔ فوٹو — فائل
صوبائی اسمبلی کے انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازم ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں ضمنی انتخابات کرانے کے لئے تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے خط میں سبطین خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے لیکن آپ اب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے آئین سے انحراف کر رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لکھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کی ذمہ داری ہے، صوبائی اسمبلی کے انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازم ہے، لہٰذا آپ جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

خیال رہے کہ سبطین خان گزشتہ دنوں بھی پنجاب ضمنی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لئے بلیغ الرحمان کو خط لکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن اورگورنر کوتحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ موجودہ حالات میں قوم کا ہر دن اہم ہے یہ کسی فرد کا نہیں پاکستان کا معاملہ ہے۔

ECP

governor punjab

sibtain khan

baligh ur rehman

punjab election schedule