Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کیلئے آپریشن جاری

سی ڈی اے ڈائریکٹر کا سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کیلئے خط
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 05:04pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد (سی ڈی اے) اہلکاروں نے پارلیمنٹ لاجزمیں آپریشن شروع کردیا جس کے تحت مستعفی پی ٹی آئی اراکین کے لاجز خالی کرائے جارہے ہیں، آپریشن کا آغاز فرخ حبیب سے کیا گیا جب کہ ملیکہ بخاری، منیزہ حسن، شاندانہ گلزار کے لاجز بھی خالی کرالئے گئے۔

اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کے لئے خط لکھا گیا تھا۔

خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاونت کی جائے، پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو سرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا۔

خط میں کہا گیا کہ رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اسد قیصر، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے۔

اسلام آباد

PTI MNA

Parliament Lodges