Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور، طالبعلم اور استاد کے درمیان تلخ کلامی پر مشتعل طلبا کی کالج میں توڑ پھوڑ

کالج میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی، پولیس
شائع 03 فروری 2023 01:53pm

پشاورکے نجی کالج میں طالب علم اور استاد کے درمیان تلخ کلامی پردیگر طلبا بھی مشتعل ہوگئے۔

مشتعل طلبا نے کالج میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر پھندو روڈ بلاک کردیا جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے کالج کو طلباء سے خالی کرادیا۔

ایس پی رورل طارق نے کہا کہ واقعہ کی تفصیل لیکر مقدمہ درج کررہے ہیں اورطالبعلم کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتارکرلیں گے۔

مزید کہا کہ کالج میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جبکہ مظاہرین کی جانب سے جو سڑک بلاک کی گئی تھی اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

peshawar