Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں آج پُرامن احتجاج کی کال دیدی

مراد سعید کہتے ہیں امن کے لئے عوام سڑکوں پر نکلیں گے
شائع 03 فروری 2023 09:52am
امن کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، مراد سعید - تصویر/  ٖفیس بُک
امن کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، مراد سعید - تصویر/ ٖفیس بُک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں آج بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج کی کال دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ جمعے کے نماز کے بعد سیاسی وابستگی سے بالاترامن کے لئے عوام سڑکوں پر نکلیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام کسی کے جنگ کے خلاف اپنے امن کے لئے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب، مردان، مرغوز صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، مہمند، باجوڑ اور دیگر اضلاح میں مظاہرے کریں گے، شہدا کی قربانی کے بعد ہم نے یہ امن حاصل کیا ہم اس کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ نظریہ بعد میں پہلے ہمارا امن ہے، ہم نے لاشیں گننے کا انتظار نہیں کرنا مالاکنڈ کے عوام کی طرح خود اس کو روکنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج جمعے کے نماز کے بعد ہر شہری اپنے شہر میں پر امن مارچ امن کے پرچم کے سائے تلے کرے۔

خیبر پختونخوا

Pakistan Tehreek Insaf