Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ میں ٹرالر اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 17 افراد جاں بحق

ادثے میں تین بچیاں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، حکام
شائع 02 فروری 2023 11:22pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کوہاٹ میں ٹرالر اور مسافر بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پرانا ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں 17 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں تین بچیاں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کو بس کاٹ کر نکالا گیا جن میں سے 5 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق پشاور، لکی مروت اور وزیرستان سے ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، مسافر بس لکی مروت سے پشاور جارہی تھی، جس میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔

KOHAT

KPK

traffic accident

Deaths