Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا کل خیبر پختونخوا میں مظاہروں کا اعلان

کل صوبے کے عوام اپنے امن کے لئے نکلیں گے، مراد سعید
شائع 02 فروری 2023 06:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی) نے کل خیبر پختونخوا میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے نے بعد نماز جمعہ پر امن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ کل صوبے کے عوام اپنے امن کے لئے نکلیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئے پختونخوا کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے، کے پی پولیس کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام جماعتوں سے اپیل ہے نظریہ بعد میں پہلے ہمارا امن ہے، لہٰذا سفید پرچم لیکر عوام سڑکوں پر نکلیں۔

pti

Murad Saeed

Terrorism in KPK

Peshawar Attack