پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری منصوبہ پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے سے مزید 1100 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے کا افتتاح میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اس منصوبے سے توانائی کے حصول میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان توانائی کے لئے 27 بلین ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے، منصوبے سے توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی ، پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سستی توانائی کی ضرورت ہے، اس منصوبے کا سنگ بنیاد نوازشریف نے اپنے دور میں رکھا تھا، دیا میر بھاشا اور داسو ڈیم پر کام جاری ہے، ملکی ضرورت کے مطابق بجلی کے منصوبے لگانا ہوں گے، بجلی بنانے کے لئے شمسی توانائی منصوبوں کی ضرورت ہے، توانائی ضرورت پورا کو کرنے کے لئے پن بجلی سے بھی استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین بہترین دوست ہیں، 75 سالوں میں یہ دوستی مضبوط تر ہوئی، چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے، نوازشریف کی سربراہی میں سی پیک کے تحت معاہدے ہوئے، ماضی میں سی پیک تاخیر کا شکار کیا گیا، سی پیک منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کی پوری کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک ریلوے کا اہم منصوبہ ہے، ماضی میں تعطل کا شکار منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تھر کا کوئلہ توانائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا، کوئلے سے توانائی حاصل کرکے اربوں ڈالر کی بچت کی جاسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.