Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس

قانونی نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ نے بھجوایا
شائع 02 فروری 2023 09:50am
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

خیبر پختونخوا کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے بھجوایا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر نے الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول کے لئے خط لکھا، گورنر کے خط کے باوجود الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، 90 دن میں انتخابات آئینی تقاضا اور بنیادی حق ہے، شفاف انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اجراء جمہوری اساس ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بدنیتی کی بناء پر انتخابی شیڈول جاری نہیں کررہا، انتخابی شیڈول میں تاخیر کرکے الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے، لیگل نوٹس کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہوا تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

ECP

اسلام آباد

KPK

Haji Ghulam Ali

governor kpk

election schedule