Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف سی ٹی ڈی کی بہتری کیلئے دیئے گئے 570 ارب روپے کا حساب دے، ایاز صادق

جن دہشت گردوں کو پی ٹی آئی دور میں چھوڑا گیا وہ آج دہشت گردی میں ملوث ہیں، وفاقی وزیر
شائع 01 فروری 2023 08:38pm
وفاقی وزیر ایاز صادق۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر ایاز صادق۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سی ٹی ڈی کو بہتر بنانے کے لئے دیئے گئے 570 ارب روپے کا حساب دے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ حکومت لے کر سیاست نہیں ملک بچایا، اگر ملک کے لئے سیاست قربان ہوتی ہے تو ہو جائے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا، جس کے بعد عوام کوریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے ملک کو تباہ کیا، جن دہشت گردوں کو پی ٹی آئی دور میں چھوڑا گیا وہ آج دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 570 ارب روپے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بہتر بنانے کے لئے دیا گیا، پی ٹی آئی 10 سال تک صوبے پر حکمران رہی، لہٰذا تحریک انصاف اس پیسے کا حساب دے اور بتائے کہ یہ سارا پیسہ کہاں خرچ ہوا۔

pti

PMLN

ayaz sadiq

Terrorism in KPK