Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ سے استعفیٰ دے دیا، سینیئررہنما کی تصدیق

ترجمان نے آج صبح ایسی خبروں کی تردید کی تھی
اپ ڈیٹ 01 فروری 2023 03:25pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینیئر نائب صدر کا عہدہ رکھنے والے شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی بالآخر تصدیق ہوگئی۔

سابق گورنر سندھ اور سینیئرلیگی رہنما محمد زبیرنے تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبر پر ترجمان کا ردعمل

محمد زبیرکا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی ورکر ہیں اورسینیئررہنما ہیں، ان کا قد بہت بڑا ہے اور میرا نہیں خیال کہ عہدہ چھوڑنے سے ان کے قد میں کوئی فرق پڑے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پرسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبریں کل سے زیرگردش تھیں ، کہا جارہا تھا کہ وہ سینئر رہنماؤں سے مشاورت کیے بغیرمریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پرنالاں تھے تھے اس لیے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بجھجوا دیا۔

تاہم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے آج صبح یسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی سے استعفے کی خبر بے بنیاد ہے، وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی توآج کیوں چھوڑیں گے۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

resignations