Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی تحلیل کرکے مرکزی کمیٹی بنائے جانے پرغور

نئے ڈھانچے میں کنوینر کے بجائے چئیرمین کا عہدہ ہوگا، ذرائع
شائع 01 فروری 2023 12:50pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرنے پرغور کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی تحلیل کرکے مرکزی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے ڈھانچے میں کنوینر کے بجائے چئیرمین کا عہدہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی کمیٹی میں وائس چئیرمین، صدر، جنرل سیکریٹری اور اراکین شامل ہوں گے، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لئے ایم کیوایم کے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے ڈھانچے میں موجودہ رابطہ کمیٹی کے کچھ اراکین کو مائنس کیا جائے گا اور آئین میں ترمیم کے لئے رابطہ کمیٹی کی 2 تہائی اکثریت کا ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے تمام دھڑے ایک ہوگئے تھے۔

MQM

PSP

mustafa kamal

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

mqm leaders

mqm reunification

MQM Rabta Committee