Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبر پر ترجمان کا ردعمل

شاہد خاقان نے مشرف دور میں زندگی مشکل میں ڈالی، حافظ عثمان عباسی
شائع 01 فروری 2023 10:49am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان عباسی نے سابق وزیراعظم کے پارٹی عہدے سے استعفے کی خبروں کی تردید کردی۔

حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی خبر بے بنیاد ہے، وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔

ترجمان شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے، شاہد خاقان عباسی نے مشرف دورمیں زندگی مشکل میں ڈالی، انہوں نے جیل کاٹی، اپنے مشن سے نہ ہٹے۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

spokesperson

hafiz usman abbasi