Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک شرحِ سود میں اضافہ کرے گا، فچ

"پاکستانی روپے کی قدرمیں مسلسل کمی کے وسیع معاشی اثرات ہونگے"
شائع 01 فروری 2023 08:53am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی روکنے کے لئے اسٹیٹ بینک شرحِ سود میں اضافہ کرے گا۔

فچ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے وسیع معاشی اثرات ہوں گے اور فوری طور پر اس سے درآمدی مہنگائی بڑھے گی۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ مہنگائی روکنے کے لئے اسٹیٹ بینک شرحِ سود میں اضافہ کرے گا اور یہ عوامل پاکستان کے معاشی منظر نامے کا چیلنج اجاگر کریں گے۔

مزید کہا کہ روپےکی بے قدری پاکستان کو آئی ایم ایف سے اضافی رقوم کے حصول میں مددگار ہوگی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 17 فیصد کیا تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا ہے کہ مہنگائی کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقرار ہے جبکہ زرمبادلہ پر مسلسل دباؤ ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات میں کمی، بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

آوٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سمیت پی ایس ڈی پی اخراجات میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

پاکستان

economic crisis

state bank pakistan

Fitch Ratings

US Dollars